ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یوپی: دو سال کی بچی سے عصمت دری، ملزم گرفتار

یوپی: دو سال کی بچی سے عصمت دری، ملزم گرفتار

Tue, 15 Oct 2019 19:59:49    S.O. News Service

بریلی،15/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)شہر کے تھانہ سی بی گنج علاقے کے ایک گاؤں میں دو سال کی بچی کے ساتھ پڑوسی نے مبینہ طور پر عصمت دری کی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلندر پانڈے نے منگل کو بتایا کہ گاؤں کے رہائشی ایک شخص کی دو سالہ بیٹی پیر کی شام گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔اسی وقت گاؤں میں رہنے والا یادرام وہاں پہنچا اور بچی کو چپس دلانے کے بہانے ساتھ لے گیا۔کافی دیر تک بچی نہیں نظر آئی تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی۔اسی درمیان کسی نے بتایا کہ بچی کو یادرام ساہو عرف بابا لے گیا ہے۔پانڈے کے مطابق بچی کے لواحقین یادرام کے گھر پہنچے تو وہاں بچی خون میں لت پت پڑی رو رہی تھی۔اس کے گھر والوں کو دیکھ کر یادرام فرار ہوگیا۔پولیس نے بچی کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیجا۔ملزم کو دیر رات گاؤں کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔واقعہ کی معلومات ملنے پر ایس ایس پی پانڈے، علاقائی افسر سیما یادو بھی موقع پر پہنچ گئے۔بچی کے والد کی تحریر پر آبروریزی اور پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


Share: